ابنا: عراق میں صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدی صدر نے اپنے ایک پیغام میں اس تاکید کے ساتھ کہ اس سال کے آخر تک غاصب امریکی فوج عراق سے کامل طور سے ھر صورت میں واپس ہو جانے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔انہوں نے اس سلسلہ میں کہا : کسی بھی صورت میں امریکی فوجی ، اس کے اڈے یا فوجی مربی کا عراق میں موجود ہونا قبول نہی کرے نگے اور یہاں تک کہ اس ملک کے سفاتخانہ کی بندش اور تمام امریکی کمپنیوں کے بھی واپسی کا مطالبہ ہے ۔سید مقتدی صدر نے وضاحت کی : امریکی غاصب فوج اس سال ۲۰۱۱ کے آخر تک عراق کی سرزمین کو چھوڑ دیں اور اس کے بعد کسی بھی امریکی فوج کو فوجی تبیت یا کسی بھی بہانہ سے اس ملک میں دیکھنا برداشت نہی ہیں ۔عراق میں صدر تحریک کے رہنما نے وضاحت کی : یقینا اگر میری انگلی امریکی ہوتی تو اس کو بھی کاٹ دیتا ۔قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۰۸ میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان سیکورٹی معاھدے پر دستخط ہوا تھا کہ امریکی فوج ۲۰۱۱ کے آخر تک عراق کی سر زمین کو کامل طور سے چھوڑ کر واپس ہو جائے گی ۔ مگر امریکا سال ۲۰۱۱ سے عراق کے پارلیہ مینٹ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ اس ملک میں اس کی موجودگی کی توسیع کی جائے ، لیکن عراق کی سیاسی پارٹی و عراقی قوم نے اس کی شدید مخالفت کی ۔......./169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271244
عراق میں صدر تحریک کے رہنما نے اس ملک سے غاصبوں کی واپسی کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر میری انگلی امریکی ہو تو اس کو بھی کاٹ ڈالیں گے ۔