ابنا: امریکا کے مشہور مبصر و زبان شناس اور امریکی حکومت کے نقاد نوام چامسکی نے راشا تودی سے گفت و گو میں اس وقت کے سیاسی مسئلہ پر تبصرہ کیا ۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا : صہیونی ریاست جنوبی افریقا کے آپارتاید حکومت کی طرح نابود ہو جائے گا اور صہونی حکومت کا ابھی تک باقی رہنا امریکا کی وسیع حمایت کی وجہ سے ہے ۔چامسکی نے کہا : امریکا کے سابق صدر جمہور ریگن ۱۹۸۰ دہائی میں جنوبی افریقا کے آپارتاید حکومت کی حمایت کرتے تھے جس کی بنا پر یہ حکومت اپنی حفاظت و امنیت کا احساس کرتا تھا اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا خیال نہی کرتا تھا لیکن جب آپارتاید کی حکومت کو امریکا کی حمایت ختم ہو گئی اسی وقت وہ حکومت ختم ہو گئی ۔امریکا کے مبصر نے کہا : امریکا اور صہیونی غاصب قدس ۳۵ سال سے ان تمام سیاسی راہ حل جو دنیا کے تمام ممالک کی طرف سے حمایت کے ساتھ پیش کی گئی ہیں اس کو رد کر دیا اور اس کو قبول نہی کیا ۔امریکا کے مشہور مبصر نے اسی طرح عرب ممالک میں انقلاب کے سلسلہ میں کہا : امریکا اس سے پہلے عربی آمریت کا حامی تھا لیکن اس وقت ان عربی ممالک کے عوام کی حمایت کا دعوا کر رہا ہے اور امریکا کی طرف سے اس طرح کی دوغلی پالیسی عوام کے غصہ و نفرت کا سبب بنی ہے ۔........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271242
امریکا کے مشہور مبصر و زبان شناس نے کہا : صہیونی ریاست جنوبی افریقا کے آپارتاید حکومت کی طرح نابود ہو جائے گا ۔