ابنا: جينيوا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زوريخ، جنيوا اور بيزل جيسے شہروں کے عوام نے آئندہ سنيچر کو امريکي حکام اور بينکنگ سسٹم کے خلاف مظاہرے کرنے کا اعلان کيا ہےـ اطلاعات کے مطابق اسي دن آسٹريا ميں بھي ويانا، لينز ، سيلزبرگ اور اينسبروک جيسے شہروں ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک سے اظہار يکجہتي کے لئے مظاہرے ہوں گےـسوئزرلينڈ کے حکام نے مظاہروں کي اجازت نہيں دي ہے ليکن مظاہروں کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرے ضرور کريں گےـآئندہ بدھ کو اٹلي اورآئندہ سنيچر کو برطانيہ ميں بھي وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي حمايت ميں مظاہرے کئے جائيں گےـمختلف يورپي ممالک کي تنظيموں نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف اور وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت ميں مظاہرے کرنے کي دعوت دي ہے-.........../169
10 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 271152
سوئزرلينڈ اور آسٹريا ميں بھي مختلف شہروں کے عوام وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت ميں مظاہرے کر رہے ہيں ـ