ابنا: بحرين کي انساني حقوق تنظيم کے سربراہ يوسف ربيع نے بحرين کے مظاہرين کے انساني حقوق کي پامالي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرين کے حکام نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ممنوعہ ہتھياروں کے استعمال کا اعتراف کرليا ہے- يوسف ربيع نے کہا کہ بحرين کي وزارت داخلہ نے اپني تازہ رپورٹ ميں تصديق کي ہے کہ سولہ سالہ بحريني بچہ احمد قطان بھي ممنوعہ اسلحے کے ذريعے شہيد ہوا ہے -
انہوں نے مطالبہ کيا کہ انساني حقوق کي بين الاقوامي تنظيموں کو بحرين ميں آل خليفہ کي حکومت کي جانب سے کي جانے والي انساني حقوق کي خلاف ورزي کي جامع تحقيقات کرواني چاہئيں - دريں اثناء بحرين کے ايک سياسي کارکن کريم المحروس نے کہا ہے کہ بحريني حکام مظاہرين کو کچلنے کے لئے دس طرح کي ممنوعہ گوليوں کا استعمال کررہے ہيں - المحروس نے مزيد کہا کہ بحرين ميں آل خليفہ کي حکومت کے خلاف شروع ہونے والے اعتراضات کے بعد سے اب تک کم از کم پانچ بچے شہيد ہوچکے ہيں - ...........
/169