ابنا: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کابينہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر غير ملکي دباؤ اور دشمنوں کي غير منصفانہ پابنديوں کے باوجود ايران فداکار ملت کي پشت پناہي کے ساتھ مستقبل قريب ميں اقوام عالم کے لئے ايک مثالي حيثيت حاصل کر لے گا- صدر مملکت نے مزيد کہا کہ حکومت پر ڈالے جانے والے دباؤ ميں جس قدر زيادہ شدت آئے گي اسي قدر عوام کے خادموں کي جانب سے کي جانے والي خدمت ميں بھي تيزي آتي جائے گي- ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ بلاشبہ خداوند تعالي ان افراد کي مدد کرے گا جو انسانيت اور خاص کر ملت ايران کي خدمت کررہے ہيں اور الہي اقدار کے راستے پر گامزن ہيں.
............
/169