9 اکتوبر 2011 - 20:30

برطانوي فوج کے ايک اعلي کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان سے نہيں نکلے گا.

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق برطانوي فوج کے کمانڈر جنرل جيمز بوکنال نے افغانستان ميں غيرملکي افواج کے قبضے کے دس سال پورے ہونے کے موقع پر کہا کہ برطانوي فوج دو ہزار پندرہ تک بھي افغانستان ميں باقي رہے گي - دوسري طرف افغانستان کي جنگ کو دس سال پورے ہونے پر لندن ميں ايک احتجاجي مظاہرہ کيا گيا ہے-

لندن کے مشہور ٹريفالگر اسکوائر ميں وکي ليکس کے باني جولين اسانج کي قيادت ميں افغانستان کي جنگ کے خلاف مظاہرہ کيا گيا- مظاہرين نے افغانستان کي جنگ فوري طور ختم کرنے کا مطالبہ کيا- انہوں نے برطانوي وزيراعظم کي رہائشگاہ پہنچ کر ايک ميمورنڈم بھي پيش کيا- اس مظاہرے ميں عمران خان کي سابق اہليہ جمائما خان بھي شريک تھيں -

ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ القاعدہ کا سرغنہ بھي ہلا ک کرديا گيا ہے ايسے ميں افغانستان ميں جنگ جاري رکھنے کا کيا جواز ہے ؟ انہوں نے برطانوي حکومت سے مطالبہ کياکہ وہ اپني فوج جلد سے جلد واپس بلالے- مظاہرے کا اہتمام کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے ميں ہزاروں افراد نے شرکت کي تھي.

............

/169