ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ برطانوی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے فوجی افسروں نے سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کو بحرین میں داخل ہونے اور اس ملک کے مظاہرین کو کچلنے کے لیے تربیت دی ہے۔
ڈیلی ٹیلی گراف نے برطانوی حکومت کے اس انکشاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اعترافات مشرق وسطی میں جمہوریت کے بارے میں مغرب کے متضاد پیغامات اور دعووں کے بارے میں موجود الزامات کو تقویت پہنچاتے ہیں۔
اخبار کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک طرف تو بحرینی مظاہرین کو کچلنے پر تنقید کی اور دوسری طرف انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنے دفتر میں بحرین کے ولیعہد سے ملاقات کی جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت اعتراض کیا ہے۔...........
/169