4 اکتوبر 2011 - 20:30

عراقي رہنماؤں نے ، امريکي فوجيوں کو کسي بھي طرح کا عدالتي استثنا دينے سے انکار کر ديا ہے -

ابنا: عراق کے اہم سياسي رہنماؤں نے منگل کے روز بغداد ميں ايک اجلاس کے دوران امريکا کي اس درخواست کا جائزہ ليا جس ميں اس نے عراق ميں اپنے کچھ فوجيوں کو باقي رکھنے اور عراقي فوجيوں کو ٹريننگ دينے کي بات کہي ہے -عراق کے نائب وزير اعظم نے بتايا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کيا ہےعراق ميں باقي رہنے والے امريکي فوجيوں کو عدالتي استثنا دينے کي کوئي ضرورت نہيں ہے اور فوجيوں کي ٹريننگ صرف عراقي فوجي چھاونيوں ميں ہي ہوني چاہئے-امريکہ عراقي حکام پر دباؤ ڈالتا رہا ہے کہ عراق ميں باقي رہنے والے امريکي فوجيوں کو عدالتي استثنا ديا جانا چاہيے- اس وقت عراق ميں تقريبا ساڑھے تينتاليس ہزار امريکي فوجي موجود ہيں- واضح رہے کہ سن دوہزار آٹھ کے واشنگٹن بغداد سيکورٹي معاہدے کے تحت رواں سال کے اخر تک تمام امريکي فوجيوں کو عراق سے نکل جانا ہوگا-.........../169