ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے حج انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات میں علاقائی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قوموں کے اندر بیداری سامراجی اور مستکبر طاقتوں کی سرزمین تک پھیل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ حج میں فراواں اور وسیع ظرفیت موجود ہے اور حج کی عظیم ظرفیت سے سماجی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں بھر پور استفادہ کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ علاقہ میں سامراجی اور مستکبر طاقتوں کے آلہ کار حکمراں علاقائی عوام کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے زوال و نابودی کا شکار ہورہے ہیں اور عوامی بیداری کی لہر امریکہ اور یورپی ممالک تک بھی پہنچ گئی ہے انھوں نے کہا کہ عالمی طاغوتی نظام کے لاف آج قومیں سڑکوں پر آگئی ہیں انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے امریکہ کے خلاف قیام کرکے دنیا اور اقوام عالم کو امریکہ کو نہ کرنے کا حوصلہ عطا کیا ہے۔
............
/169