ابنا: قاھرہ کے خطیب جمعہ شیخ مظهر شاهین نے اس ھفتہ کی نماز جمعہ جو میدان التحریر میں ھزاروں انقلابیوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی اس خطبہ نماز جمعہ میں مصر کی داخلی امور میں امریکا کی مداخلت کے سلسلہ میں انتباہ کیا اور کہا : امریکیوں کو جان لینا چاہیئے کہ مصر افغانستان کی طرح نہی ہے اور اگر وہ چاہتا ہے کہ اس ملک کی امن و استحکام سے کھیل کرے تو اس ملک کے انقلابیوں کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
انہوں نے وضاحت کی : مصر میں امریکا کے سفیر کو متنبہ کرا رہا ہوں کہ فتنہ پھیلانے کی کوشش سے باز آئے اور مصر کے داخلی امور میں اپنی مداخلت کو ختم کرے ۔
شیخ مظهر شاهین نے اس ملک کے پارلیہ مینٹ الیکشن کے صحیح و سالم انجام پانے میں شک کرتے ہوئے اظہار کیا : مصر کی عوام پارلیمینٹ الیکشن میں جعلی کام کو برداشت نہی کرے گی اور وہ بدعنوان لوگوں کو پارلیہ مینٹ میں دیکھنا نہی چاہتی ہے، اگر پارلیہ مینٹ دوبارہ اس طرح کے فاسد و بدعنوان لوگوں کے اختیار میں چلا گیا تو قوم دوبارہ قیام کرے گی ۔
قاھرہ کے خطیب جمعہ نے بیان کیا : الیکشن کی سلامت و امانت بھی شک کے دائرہ میں آ گئی ہے کیونکہ بہت سی پارٹیوں و شخصیتوں نے موٹی مقدار میں رقم حاصل کرنے کی پہل کی ہے ۔
انہوں نے انقلابیوں سے یکجہتی کی ضرورت کی تاکید کی اور کہا : مصر کا انقلاب ایک خدا رکھتا ہے جو دشمنوں اور سٹرلائیٹ چائینل جو مصر کے انقلاب کے چہرہ کو خراب دیکھانا چاہتی ہے اس سے مقابلہ کے لئے حمایت کرتا ہے۔ جس جگہ پر ھم لوگوں نے مظاھرہ کیا تھا وہ میدان التحریر نہی ہے بلکہ مسجد التحریر ہے اور کوئی بھی اس مکان کی طہارت کو ختم نہی کر سکتا ۔ ...........
/169