ابنا: العالم کے مطابق سعودي عرب کے مشرق علاقے القطيف کے شہر العواميہ ميں پوليس نے اس وقت مظاہرين پر فائرنگ کردي جب لوگ شہر کے پوليس ہيڈکوارٹر کے سامنے جمع ہوکے ايک سياسي کارکن کي رہائي کا مطالبہ کررہے تھے -
اس رپورٹ کے مطابق العواميہ کے پوليس ہيڈکوارٹر کے سامنے اس مظاہرے ميں عوام نے انساني حقوق کي ايک کارکن فاضل المناسب کي رہائي کا بھي مطالبہ کيا - رپورٹ کے مطابق عوام نے اصلاح کا مطالبہ کرنے والوں کي بيجا گرفتاري اور حکومت کے ديگر انسانيت مخالف اقدامات کي مذمت ميں نعرے لگائے -
سعودي عرب کے شہر العواميہ ميں عوام نے ايسي حالت ميں مظاہرے کئے کہ پوليس اور سيکورٹي فورس نے عوام کي سرکوبي کے لئے سخت حفاظتي انتظامات کئے تھے..............
169