2 اکتوبر 2011 - 20:30

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ سے انتیس زائرین شہید ہو گئے تھے

ابنا: امریکی شہر نیویارک میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شیعیان اہل بیت (ع) نے نے صوبہ بلوچستان میں اہل تشيع بالخصوص ہزارہ مؤمنین پر دہشت گرد ٹولوں کے حملوں کے خلاف پاکستانی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔نیویارک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی دوپہر کو پاکستانی قونصل خانے کے سامنے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ہزارہ کمیونٹی کے سینکڑوں مردوں، عورتوں اور بچوں نے کوئٹہ اور مستونگ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شیعیان اہل بیت (ع) پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف کئی گھنٹوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حال ہی میں بلوچستان کے علاقے مستونگ میں زائرین کی بس پر دہشت گردی کے حملے میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کی تصاویر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا قتل عام بند کیا جائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستانی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ ہزارہ لوگوں کو تحفظ دینے اور نسلی و مذہبی مسلح گروہوں کے ہزارہ برادری پر حملوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔نیویارک میں ہزارہ کمیونٹی کے ترجمان لیاقت علی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری سب سے زیادہ پرامن ہے اور صوبے، ملک کے ہر شعبے میں خدمات سرانجام دینے کے باوجود ان کی نسلی و مذہبی مسلح گروہوں کے ہاتھوں نسلی کشی جاری ہے۔ان کے بقول گذشتہ آٹھ سال سے اب تک ہزارہ برادری کے سینکڑوں افراد قتل ہو چکے ہیں اور ان ہلاکتوں کی وجہ سے ہزارہ برادری کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں سے نقل مکانی پر مجبور ہے۔لیاقت علی نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی پر بغیر کسی روک ٹوک کے جاری حملوں کی ایک حالیہ مثال بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایران جانے والے زائرین کی بس پر فائرنگ کا واقعہ ہے جس میں  ملوث افراد کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔........./110

ہزارہ مومنین کی ٹارگٹ کیلنگ کیخلاف سویڈن میں احتجاجی مظاہرہ

ہزارہ مومنین کی ٹارگٹ کیلنگ کیخلاف آسٹریا میں احتجاجی مظاہرہ

ہزارہ مومنین کی ٹارگٹ کیلنگ کیخلاف ناروے میں احتجاجی مظاہرہ

ہزارہ مومنین کی ٹارگٹ کیلنگ کیخلاف جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

ہزارہ مومنین کی ٹارگٹ کیلنگ کیخلاف انڈونیشیاء میں احتجاجی مظاہرہ

ہزارہ مغل برادری کا بین الاقوامی کمیشن بنانے کا مطالبہ

کوئٹہ:متعدد واقعات میں تین افراد زخمی

کوئٹہ سے ایران جانے والی شیعہ زائرین کی بس پر حملہ ‘ 26 افراد شہید / اپڈیٹ شہداء کی تعداد 30

کوئٹہ میں نماز عید کے بعد خودکش حملہ،11 شیعہ نمازی شہید، متعدد زخمی / ویڈیو لنک اور تصاویر /اپڈیٹ: ایک پیغام

 کوئٹہ میں یوم القدس کے حوالے سے آیت اللہ العظمی سیستانی "مدظلہ العالی" کی وضاحت

مستونگ دہشت گردی؛ پاکستان میں مچھر مارنا زیادہ مشکل ہے شیعہ کو مارنا آسان / رپورٹ

بلوچستان ہائی کورٹ کا واقعہ مستونگ کا از خود نوٹس لینے کا ا علان

جعفریہ الائنس ،جعفریہ اسٹوڈنٹس کا ملک گیر احتجاج،وزیر اعلیٰ کی برطرفی کا مطالبہ

کوئٹہ: ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،تین شیعہ مزدور شہید،تین ذخمی

کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے راہنماوں جمعہ کو یوم سوگ منانے کا اعلان

کراچی بھر میں جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا/ شیعہ علما کی پریس کانفرنس

مستونگ کے مقام پر زائرین کی شہادت؛ پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ بند

زائرین پر فائرنگ، ملک دشمن عناصر شیعہ سنی فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں،منور حسن

کوئٹہ : ہزارہ ٹاون میں شہید زائرین کی رسم فاتحہ خوانی

کربلائے کوئٹہ میں 30 زائرین کی شہادت کے خلاف،احتجاجی جلسہ جمعہ کے روز ہو گا

سانحہ مستونگ میں 29 افراد کی شہادت کے ذمہ داروں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں

علامہ سید ساجد علی نقوی: پاکستان میں جنگل کا قانون اور دہشت گردوں کی حکمرانی ہے

تصویری رپورٹ / عالمی یوم امن؛ کوئٹہ میں خون کی ہولی

علامہ فخر علوی

 آج پوری دنیا یوم امن منارہی ہے ،پاکستانی قوم کوئٹہ میں شہداء کی تدفین میں مصروف ہے

علامہ حسن ظفر نقوی

 حکومت بلوچستان شہریوں کو دہشت گردوں کے سپرد کر کے ملک توڑنے کی ساز ش کر رہی ہے

بس پر فائرنگ اور زائرین کی شہادت پر مختلف شخصیات کا رد عمل

کوئٹہ میں شہید کا بھتیجا دہشت گردی کے الزام میں گرفتار،ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ:زائرین شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،کوئٹہ میں مکمل ہڑتال

شہدائے زائرین امام رضا کوئٹہ، زیارت امام علی کی طرف روانہ ،شُہداہ کے نام

زائرین کی بس پر فائرنگ پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ: 12 سالہ "ٹیرر چائلڈ" امامبارگاہ میں بم رکھتا ہوا عوام کے ہاتھوں گرفتار

ایم ڈبلیو ایم: بلوچستان پولیس سازش کے تحت اہل تشیع کو گرفتار کررہی ہے

ماروی میمن کا شہدائے کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے ساتھ اظہار یکجہتی

جمعہ کے روز منائے جانے والے یوم سیاہ کے دوران ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ ک واقعات کے بعد سخت سیکورٹی انتظامات

ویڈیو / ایم این اے ناصر علی شاہ کا انٹرويو، کوئٹہ میں ہونے والے واقعات ایک گہری سازش