1 اکتوبر 2011 - 20:30

بغداد کے شمال ميں دو بم دھماکوں ميں چھے افراد جاں بحق ہو گئے ہيں -

ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق اتوار کے روز بغداد کے شمال ميں ايک بم دھماکہ ہوا جس ميں دو افراد مارے گئے اور جب دھماکے کے مقام پر لوگ اکٹھا ہو گئے تو دوسرا دھماکہ ہوا جس ميں چار افراد جاں بحق ہو گئے اور کئ گاڑياں تباہ ہو گئيں-

 بغداد اور عراق کے ديگر کئ علاقوں ميں مارچ کے مہينے سے تشدد ميں تيزي آئي ہے جن ميں اب تک سيکڑوں افراد مارے جا چکے ہيں -

مارے جانے والوں ميں اعلي سرکاري عہدے دار بھي شامل ہيں - بہت سے آگاہ ذرائع امريکي فوجيوں اور کچھ علاقائي عرب ملکوں کو عراق ميں دہشت گردي کا ٍذمہ دار قرار ديتے ہيں
...........

/169