1 اکتوبر 2011 - 20:30

یمن کے جنوبی علاقے میں ایک جنگی جہاز کی بمباری میں کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: یمن کے جنوبی علاقے میں ایک جنگی جہاز کی بمباری میں کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ سنیچر کے روز ایک سو انسویں بریگیڈ پر ہونے والی یہ بمباری زینجیبار کے قریب آبیان کے صوبے میں اس وقت کی گئی جب اس سے قبل وہاں شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بمباری میں مجموعی طور پر کتنے فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور آیا یہ واقعہ کسی غلطی کے تحت ہوا ہے۔مقامی اہلکاروں اور طبی کارکنوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم یمن کے حکومت نے ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔
............

/169