1 اکتوبر 2011 - 20:30

آیت الله مصباح یزدی اس اشارہ کے ساتھ کہ شیطان ہر روز تجربہ میں ترقی کر رہا ہے اور ابھی بھی دشمنوں کی فعالیت اس کی طاقت پر باقی ہے وضاحت کی : بھائیت تحریک اس وقت ایک دیوار کی صورت میں اسلامی انقلاب ایران کو ختم کرنے میں مشغول ہے ۔

ابنا: مطابق آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے جمعرات کو بصیرت نشست میں مھدویت اور انحرافی تحریک کے موضوع پر اپنی گفت و گو میں حضرت معصومہ (س) کی یوم ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا : یہ عظیم بانو تمام شیعہ خاص کر اھل قم کے لئے ولی نعمت ہیں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان اگر چاہتا ہے کہ ایک نعمت کو سمجھے تو اس کو فکر کرنا چاہیئے کہ اگر یہ نعمت نہ ہوتی تو کس مشکلات و کمی کا سامنا کرنا پڑتا اظہار کیا : اگر اسلامی انقلاب ایران وجود میں نہ آتا تو نہی معلوم اسلام اور مسلمانوں پر کیا مصیبت رونما ہوتی ۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اس زمانہ میں حق و باطل مخلوط ہو چکا ہے اور بعض وقت بعض صحیح مطالب بھی باطل مسائل کے ساتھ مسلسل پیش کیا جاتا ہے وضاحت کی : لیکن باطل پانی پر بلبلے کے مانند ہے اور فورا نابود ہو جاتا ہے اور خدا کی آیات کے مطابق حق ھمیشہ باقی رہے گا ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ شیطان سے تربیت حاصل کرنے والے حق و باطل کو مخلوط کر کے لوگوں کو منحرف کر رہے ہیں بیان کیا : یہ کلی قاعدہ ہے کہ اس دنیا میں خالص حق نہی ہے اھل باطل حقیقی حق کو واضح نہی ہونے دیتے اور دوسری طرف دشمن اپنی تقریر و قول کو پر اھمیت کرنے کے لئے اپنی گفت و گو میں حق کے کچھ حصہ کو مخلوط کر دیتی ہے ۔

.......

/169