30 ستمبر 2011 - 20:30

مانسہرہ…خیبر پختون خوا کے ضلع تورغر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو پولیس اہل کار جاں بحق اوکم از کم 8 زخمی ہوگئے۔

ابنا: ضلع تور غر کے ڈی سی او فرید خان کے مطابق بسی خیل کے گاوٴں شاہ ڈاگ سے 32 پولیس اہل کار ٹریننگ کے لئے تین گاڑیوں میں ایبٹ آبادجا رہے تھے۔ سفر کے دوران ایک وین سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 8سے 10 اہل کار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بٹ گرام کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔
............

/169