ابنا: کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےضلع کپوارہ میں جنگلات کے قریب پچھلے تین روز سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں فوجی اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپ میل یال کے جنگلات میں ہورہی ہے فوج کے مطابق ابھی تک تصادم کے دوران فوجی افسر سمیت چار فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ پانچ مسلح شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیکن ابھی تک کسی بھی شدت پسند کی لاش تصادم کی جگہ سے نہیں ہٹائی گئی ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق دو پولیس اہلکار، ایک فوجی اور جموں کا رہنے والا ایک لیفٹنٹ سُشیل کھجوریہ شدت پسندوں کے ابتدائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑیوں اور وہاں موجود غاروں میں شدت پسندوں نے پناہ لے لی ہے جس کے بعد فوج نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔............ /169
28 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 268633
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کےضلع کپوارہ میں جنگلات کے قریب پچھلے تین روز سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 4 فوجی اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔