ابنا: امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پاکستان پر ذمے داری ڈال رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو تحریک طالبان کے پاکستان میں ٹھکانے ہیں اور نہ ہی اْسے افغانستان سے باہر ٹھکانے بنانے کی ضرورت ہے۔ امریکی خوب جانتے ہیں کہ طالبان کی قیادت اور مراکز افغانستان میں ہیں۔ افغان طالبان نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اسلامی و قومی مفادات کوترجیح دے اورامریکا کی منافقانہ سیاست کے سامنے ٹھوس موقف اپنائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا طالبان میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیکن طالبان میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے۔
........
/169