ابنا: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر حاجی ہارون اور چیئرمین ملک بوستان نے مرکزی بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور یہ 89 روپے میں خریدا اور 89 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز کے صدر حاجی ہارون کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں گراوٹ سے بھی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی توقع ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تقریباً 22 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 87 روپے 48 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔
.............
/169