25 ستمبر 2011 - 20:30

جنوبي صوماليہ ميں امريکي ڈرون حملوں ميں دسيوں عام شہري ہلاک ہوگئے ہيں -

ابنا: اتوارکو امريکي ڈرون طياروں نے جنوبي صوماليہ کے تين علاقوں پر حملے کئے جس کے نتيجے ميں دسيوں عام شہري ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق يہ حملے آفمادو شہر کے قريب ہوسينگو ، ڈيف اور تابتو علاقوں ميں کئے گئے - ان حملوں کے نتيجے ميں لوگوں ميں خوف و ہراس پھيل گيا اور وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات کي جانب چلے گئے-

دريں اثناء صوماليہ کے دارالحکومت مغاديشو کے جنوب ميں پانچ سو کلوميٹر کے فاصلے پر دو امريکي طيارے گر کر تباہ ہوگئے -

واضح رہے کہ افغانستان ، پاکستان ، ليبيا ، عراق اور يمن کے بعد صوماليہ چھٹا ملک ہے جس پر امريکي ڈرون حملے کئے جارہے ہيں اور ان حملوں ميں زيادہ تر عام شہري نشانہ بنتے ہيں.............

/169