ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کذشتہ ہفتہ منگل کو نیویارک پہنچے تھے انھوں نےنیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 66ویں اجلاس سے خطاب کیا اور بعض عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے ساتھ امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا، صدر احمدی نژاد اقوام متحدہ کا دورہ مکمل کرکے نیویارک سے سوڈان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی صدر سوڈان کے صدر سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مذاکرات اور تبادلہ خیال کریں گے۔
...........
/169