23 ستمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزيرستان میں کل رات امریکہ کے جاسوس طیارے کے دو میزائل حملوں میں 8 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں میں مجموعی طور پر 463 پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزيرستان میں کل رات امریکہ کے جاسوس طیارے کے دو میزائل حملوں میں 8 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں میں مجموعی طور پر 463 پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔ یہ حملے کل رات 9 بجکر 30 منٹ پر شمالی وزير ستان کے علاقہ میرانشاہ میں کئے گئے ہیں۔ یہ حملے ایسے وقت کئے گئے ہیں جب پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے امریکی فوج کے سربراہ کے اس الزآم کو غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے جس میں مولن نے کہا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کے ساتھ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے قریبی روابط ہیں۔ امریکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کے جوہری اثاثوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
.............. 
/169