23 ستمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخارسے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ گزشہ چند گھنٹوں میں دو افراد ڈینگی بخار کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں ڈینگی بخارسے اب تک 74 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ڈینگی بخارسے اب تک 74 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔لاہور کے سروسز اسپتال میں بیالیس سالہ رخسانہ بی بی اور 22 سالہ ایاز بھٹی ڈینگی کے باعث ہلاک ہوگئے۔ لاہور کے اسپتالوں میں روزانہ 3 سے پانچ ہزار افراد بلڈ ٹیسٹ کے لیے آرہے ہیں رش کی وجہ سے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جارہا ہے ۔مریضوں میں اضافے کے باعث ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہونے والی ہلاکتوں کے کیسز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔............. /169