ابنا: ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ استکباري طاقتوں کے دباؤ سے دنيا کي آزاد اقوام کے تعلقات متاثر ہونے والے نہيں ہيں ـ ڈاکٹر احمدي نژاد نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس کے موقعے پر سري لنکا کے صدر مہندا راجپکشے سے ملاقات ميں کہا کہ ايران اور سري لنکا کے مابين فکري اشتراکات کي بنياد پر تعلقات قائم ہيں اور دونوں ممالک باہمي اور علاقائي تعاون کا دائرہ مسلسل بڑھا رہے ہيں ـ
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ سري لنکا اور ايران کے درميان متعدد اشتراکات ہيں جن سے تعاون کو فروغ ديا جا سکتا ہے-
انہوں نے کہا کہ ايران اور سري لنکا کے درميان تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں ہي نہيں بلکہ پورے خطے کو بھي اس سے فائدہ پہنچے گاـ گروپ پندرہ کي سربراہي اس وقت سري لنکا کے پاس ہونے کا حوالہ ديتے ہوئے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ايران علاقائي تعاون کو فروغ دينے کے سلسلے ميں اس گروپ کے اقدامات کي حمايت کرتا ہےـ
سري لنکا کے صدر نے بھي اس موقعے پر علاقے اور دنيا ميں ايران کي اہم پوزيشن کا حوالہ ديا اور کہا کہ سري لنکا مختلف ميدانوں ميں ايران کے موقف کي حمايت کرے گا-
..............
/169