19 ستمبر 2011 - 19:30

سابق رکن قومی اسمبلی ماوری میمن نے شہدائے یوم عید الفطر اور ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ و اجتماعی سانحات پر ہزارہ قوم سے اظہار یکجہتی کیا.

ابنا: انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بجائے اس میں اضافہ کررہے ہیں انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ قبیلہ کی ٹارگٹ کلنگ اور اجتماعی سانحات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرونگی اس موقع پر ایچ ڈی پی کے وائس چیئرمین دوم مرزا حسین ہزارہ ، مرکزی کمیٹی کے رکن حسن ہزارہ نے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ہزارہ قوم کے سیکٹروں افراد دہشتگردی کا شکار ہوئے لیکن آج تک ایک بھی قاتل نہیں پکٹرا گیا انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار کوئٹہ کے عوام میں نفرتیں پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں جنہیں ہر صورت میں ناکام بنادیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ناعاقبت اندیشی کے باعث بحرانوں میں اضافہ کردیا ہے مسلہ بلوچستان کے حل سے حکمران روگردانی کررہے ہیں مزاکرات اور گفتو شنید کی بجائے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ اور مظالم کیخلاف مختلف فورم پر آواز بلند کرنے اور ہزارہ قوم سے اظہار یکجہتی کرنے پر ماروی میمن کا شکریہ ادا کیا..........

/169