19 ستمبر 2011 - 19:30

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا خواہاں ہے۔

ابنا: ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا خواہاں ہے۔

جرمن کے شہر برلن کی ہمبولٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی ایک ایسی یورپی یونین کا حصہ بننا چاہتا ہے جو اپنی عالمگیر ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا کرے۔ انہوں نے مصنوعی طور پر وضع کی گئی وجوہات اور رکاوٹوں کے ذریعے شمولیت کے عمل کو روکنے سے خبردار کیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردی حملے کی ایک دھمکی کے باعث گل کا خطاب مقررہ وقت کے بجائے کئی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔
............

/169