18 ستمبر 2011 - 19:30

لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے نائب سربراہ محمود جبرئیل نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کا اعلان مؤخر کردیا گيا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق لیبیا کے بعض علاقوں میں انقلابیوں اور ڈکٹیٹر قذافی کے ایجنٹوں کے درمیان لڑائی جاری ہے جبکہ قومی عبوری کونسل کے رہنما محمود جبرئیل نے کہا ہے کہ مزید مذاکرات کے سبب عبوری حکومت کے اراکین کا اعلان مؤخر کردیا گيا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبیا کی عبوری کونسل اور اس کی مجلس عاملہ کے درمیان بعض وزارتی عہدوں کے بارے میں اتقاق رائے پیدا نہیں ہوسکا ہے۔لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل ، نائب سربراہ محمود جبرئیل اور کونسل کے دیگر اراکین نے گزشتہ روز لیبیا کے شمال مشرقی شہر بن غازی میں عبوری حکومت کے عہدیداروں کے تعین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ لیبیا کی عبوری حکومت چونتیس وزراء پر مشتمل ہوگي جن میں دو خواتین بھی شامل ہوں گي۔
.............

/169