ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں لبنان میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے تاکید کی ہے کہ تہران میں اسلامی بیداری کے پہلے بین الاقوامی اجلاس میں علاقائي عوامی انقلابات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس اجلاس کے علاقائی انقلابات پر گہرے اور اہم اثرات مرتب ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی عوام کو ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے اور انھیں اپنے انقلابات کی مکمل حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ دشمن علاقائي عوام کی کوششوں اور انقلابات کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہے انھوں نے کہا کہ نیٹو لیبیا میں عوام انقلاب کی موج پر سوار ہونے کی کوشش میں ہے امریکہ اور یورپی ممالک اسلامی ممالک میں جاری عوامی اسلامی بیداری کی لہر کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ تہران اجلاس میں اسلامی ممالک کے ماہرین کی بھر پور شرکت سے واصح ہوتا ہے ایران علاقہ میں جاری عوامی اسلامی بیداری کی اصلی پناہ گاہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں لبنان کے مختلف مکاتب فکر کے ماہرین نے بھی بھر پور شرکت کی۔............
/169