ابنا: فرا نسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں کم سےکم 8افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئےہیں۔ مقامی حکام کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع ساگن میں گزشتہ روز ایک پولیس اسٹیشن کے قریب زوردار دھماکہ ہواجو پولیس اسٹیشن کے داخلی دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو دھماکہ سے اڑا دیاگیا۔ دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد ہلاک جبکہ چار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ادھرافغان پولیس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے لئے ٹھیکے پر کام کرنے والی مقامی کمپنی کے مغوی 9افغان ملازمین میں سے 6 کی لاشیں صوبہ لوگرکے ضلع چرخ سے مل گئی ہیں جنہیں گولی مارکرہلاک کیاگیا ہے۔ ...........
/169