7 ستمبر 2011 - 19:30

ڈیرہ مراد جمالی شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر کشمور کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئےجبکہ بیٹے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے.

ابنا: زرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر میر اعجاز علی عمرانی اپنے بیٹے اور گن مین کے ہمراہ گزشتہ روز مظفر گڑھ سے اوستہ محمد آرہے تھے کہ کشمور کے قریب بائی پاس کے مقام پر انکی گاڈی سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرالر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں‌ تینوں زخمی ہوگئے تاہم میر اعجاز علی عمرانی بعدازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے انکا بیٹا تنویر اعجاز اور گن مین محمد نعیم شدید زخمی ہیں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.

............

/169