7 ستمبر 2011 - 19:30

رہبر انقلاب اسلامي نے ديني جمہوريت کے صحيح اور دقيق مفہوم بيان کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے.

ابنا: مجلس خبرگان کے سربراہ اور اراکين نے جمعرات کو تہران ميں رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي -

رہبر انقلاب اسلامي نے اس موقع پر اپنے خطاب ميں علاقے ميں رونما ہونے والے عظيم واقعات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ ان حالات ميں مسلم اقوام کے لئے ، ديني جمہوريت کے صحيح اور دقيق مفہوم کا بيان ضروري ہے-

آپ نے فرمايا کہ علاقے ميں جاري تغيرات ميں زمام امور ديني دانشوروں کے ہاتھ ميں بھي آسکتي ہے اور يہ بڑا خطرہ بھي موجود ہے کہ مغرب سے وابستہ سابق آمرانہ نظام کے عوامل ہي ، آزادي و جمہوريت کے نام پر، ظاہري تبديلي کے ساتھ ان ملکوں ميں بر سراقتدار آجائيں -

رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ ان پيچيدہ حالات ميں ديني جمہوريت کا بيان عوام کي مدد کرسکتا ہے -

آپ نے اپنے خطاب ميں اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ايران اسلامي کي پيشرفت و ترقي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ ايران نے جو پيشرفت کي ہے اس سے يہ حقيقت ثابت ہوجاتي ہے کہ اسلامي نظام کے تشخص اور اصولوں کے تحفظ کے ساتھ معاشرہ پيشرفت اور ترقي کي بلندياں سرکرسکتا ہے.............

/169