ابنا: ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي آئي اے اي اے ميں ايران کے سفير علي اصغر سلطانيہ نے اس گفتگو ميں بوشہر ايٹمي بجلي گھر کو ابتدائي طور پر چالو کر ديئےجانے کا ذکر کيا اور مشرق وسطي ميں پہلي دفعہ ايٹمي بجلي کي پيداوار کي اس کاميابي کے سلسلے ميں کہا کہ ايران کے پاس چونکہ ايٹمي بجلي گھر ہے اور تحقيقاتي ري ايکٹر موجود ہے لہذا اسے ايٹمي ايندھن کي بھي ضرورت ہےـ
علي اصغر سلطانيہ نے ايران کي پر امن ايٹمي سرگرميوں کے خلاف مغرب کي مفاد پرستانہ سرگرميوں کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ بوشہر ايٹمي بجلي گھر ميں بجلي کي پيداوار شروع ہو جانے سے سب کو معلوم ہو گيا کہ ايران پر امن مقاصد کے لئے ايٹمي سرگرمياں انجام دے رہا ہےـ آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے نے کہا کہ جو ممالک اپنے اقدامات اور رويئے سے ايران کے لئے مشکلات پيدا کرتے رہے ہيں، اب انہيں چاہئے کہ اپنے طرز عمل پر نظر ثاني کريں اور ايران کے خلاف پابندياں عائد کرنے اور مخاصمانہ برتاؤ کا رويہ ترک کرکے باہمي تعاون اور گفت شنيد کا سلسلہ شروع کريں ـ علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں شفاف ہيں اور آئي اے اي اے کے ساتھ ہمارا تعاون يہ ثابت کرنے کے لئے کافي ہے کہ ايران دنيا کے تمام ممالک سے تعاون اور اپني عالمي ذمہ داريوں کي پابندي کرنے کے لئے تيار ہےـ
قابل ذکر ہے کہ ايران کے بوشہر ايٹمي بجلي گھر کو سنيچر کي رات پہلي دفعہ ابتدائي طور پر تقريبا ساٹھ ميگاواٹ بجلي کے ساتھ ملک کے نيشنل گرڈ سے جوڑا گياـ پارليمنٹ کے انرجي کميشن کے رکن غلام علي ميگلي نژاد نے اس سلسلے ميں بتايا کہ بوشہر ايٹمي بجلي گھر کسي بھي رکاوٹ کے بغير صحيح طريقے سے کام کر رہا ہے اور بجلي کي پيداوار ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےـ
ايران کے ايٹمي توانائي کے ادارے کے سينيئر عہديدار محمد احمديان نے بھي اميد ظاہر کي ہے کہ رفتہ رفتہ ابتدائي اور تجرباتي مراحل طے ہوتے جائيں گے اور اسي سال کے آخر تک يہ بجلي گھر اپني صلاحيت کے مطابق پوري طرح بجلي کي پيداوار کرنے لگے گا اور ملک کے بجلي پيدا کرنے کے نيٹ ورک کا حصہ بن جائے گاـ
ايران کے ايٹمي شعبے کے حکام کا کہنا ہے کہ بوشہر ايٹمي بجلي گھر کو چالو کرنے کي مناسبت سے بارہ ستمبر کو ايک پرشکوہ قومي تقريب کا اہتمام کيا جا رہا ہےـ
......
/169