ابنا: يمن اور بحرين ميں جاري مظاہروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کي آمر حکومتيں کمزور سے کمزور تر ہوتي جا رہي ہيں ـ بحرين کے ايک بڑي اپوزيشن جماعت نے ملک کے عوام سے اپيل کي ہے کہ جمعے کو يوم اصرار منائيں اور مظاہروں ميں وسيع پيمانے پر شرکت کريں ـ الوفاق پارٹي نے ملک بھر کے عوام سے اپيل کي ہے کہ اس ہفتے جمعے کے دن بڑي تعداد ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کريں ـ پارٹي نے اس جمعے کے يوم اصرار قرار ديا ہے تاکہ يہ پيغام ديا جا سکے کہ بحريني عوام اپنے مطالبات سے ہرگز دست بردار نہيں ہوں گےـ بحرين ميں آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خلاف چودہ فروري سے مظاہرے جاري ہيں اور بحريني و سعودي فوجيوں کے حملوں ميں سيکڑوں کي تعداد ميں مظاہرين شہيد اور زخمي ہو چکے ہيں ـ
دريں اثنا ملک کي اہم شخصيات نے حاليہ چند دنوں کے دوران مظاہرات کا دائرہ وسيع تر ہو جانے کے پيش نظر کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت کي سرنگوني کي الٹي گنتي شروع ہو چکي ہےـ بحرين کي تحريک احرار کے رہنما سعيد الشہابي نے کہا کہ بحرين کے تغيرات کو ديکھ کر اس خيال کو تقويت ملتي ہے کہ آئندہ چند ہفتوں ميں يہ تغيرات سعودي عرب کے فوجي قبضے اور آل خليفہ کي شاہي حکومت کے خاتمے پر منتج ہوں گےـ سعيد لشہابي نے شاہ بحرين شيخ حمد بن عيسي آل خليفہ کے جھوٹے وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ حمد مظاہرين کے خلاف تشدد بند کروانے کے وعدے کے برخلاف عوام کي سرکوبي پر اصرار کر رہے ہيں ـ
دوسري جانب يمن سے بھي عوامي مظاہروں ميں مزيد شدت پيدا ہونے کي خبريں مل رہي ہيں ـ ہزاروں شہريوں نے مختلف علاقوں ميں مظاہرے کئے اور علي عبد اللہ صالح کي حکومت کي سرنگوني پر زور دياـ انقلابيوں کي جانب سے تشکيل يافتہ قومي کونسل نے عوام کو دعوت دي ہے کہ انقلاب کو آخري مرحلے ميں پہنچائيں جس کے بعد مظاہروں ميں شدت آئي ہے اور مظاہرين نے انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے باہمي ہم آہنگي بڑھا دي ہےـ مظاہرين نے علي عبد اللہ صالح کے اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کيا جبکہ حکومت نے دار الحکومت صنعاء اور ديگر مقامات پر مظاہرين کو کچلنے کے لئے فوجيوں کي تعداد بڑھا دي ہے ـ فوجيوں اور سيکورٹي اہلکاروں نے شہر صنعاء کے سبھي راستے بند کر ديئے ہيں اور شہر ميں پاني اور بجلي کي سپلائي لائنيں کاٹ دي ہيں تاکہ عوام کي سرکوبي کي جا سکے تاہم حقيقت امر يہ ہے کہ حکومت کي جانب سے تشدد آميز اقدامات ميں تيزي آنے کے باوجود عوام کے عزم و ارادے ميں کوئي تزلزل ديکھنے ميں نہيں آ رہا ہےـ
يمن ميں جنوري کے آخري دنوں سے علي عبد اللہ صالح کي ڈکٹيٹر شپ کے حلاف عوامي تحريک شروع ہوئي ہے اور جھڑپوں ميں سيکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمي ہو چکے ہيں ـ ............
/169