ابنا: غزہ ميں فلسطينيوں نے اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کي غير منصفانہ اور جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف بڑے پيمانے پر احتجاجي مظاہرہ کيا - مظاہرين نے شہر کے وسط ميں اجتماع کرکے اقوام متحدہ کي جانبدارانہ رپورٹ کي مذمت کرتے ہوئے کہاکہ يہ رپورٹ صہیوني ریاست کي حمايت کي علامت ہے - غزہ کے مظاہرين کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کي رپورٹ درحقيقت اسرائيل کے ذريعے گذشتہ چار برسوں سے غزہ کا محاصرہ جاري رکھنے کے ظالمانہ اقدام کو قانوني جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے -
جفري پالمر کي سربراہي ميں اقوام متحدہ کي نام نہاد تحقيقاتي ٹيم نے گذشتہ برس غزہ کے محصور عوام کے لئے امداد لے جانےوالے پہلے کاروان آزادي کے مرمرہ بحري جہاز پر اسرائيلي کمانڈوز کے حملے کے بارے ميں اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ غزہ کي جانب اس بحري جہاز کا سفر غير قانوني تھا -
ياد رہے کہ صہیوني فوج کے کمانڈوز نے گذشتہ برس اکتيس مئي کو مرمرہ بحري جہاز پر جو اس وقت بين الاقوامي سمندري حدود ميں تھا حملہ کرکے ترکي کے نو امن کارکنوں کو شہيد کرديا تھا -
اس درميان حماس کے ترجمان اسماعيل رضوان نے بھي کہا ہے کہ اقوام متحدہ کي يہ رپورٹ ظالمانہ ہے جس سے صہیوني ریاست کے لئے اقوام متحدہ کي کھلم کھلا جانبداري کا پتہ چلتا ہے- پي ايل او کي مجلس عاملہ کي رکن حنان عشراوي نے بھي اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کي رپورٹ کے نتائج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمي اداروں سے کہا ہے کہ وہ ملت فلسطين کي فوري حمايت کے لئے اقدام کريں - حنان عشراوي نے کہا کہ اقوام متحدہ کا يہ متزلزل اورکمزور موقف اس کي پيشاني پر بدنما داغ ہے -
صہیوني ریاست کے حملے کے بارے ميں اقوام متحدہ کي رپورٹ کو اپني تنقيد کا نشانہ بنايا ہے - عرب ليگ کے ڈپٹي سکريٹري جنرل محمد صبيح نے اس رپورٹ کي مذمت کي ہے جس ميں امداد لے جانےوالے بحري جہاز پر حملے اور غزہ کے محاصرے کو صحيح ٹھہرايا گيا ہے - محمد صبيح نے کہا کہ يہ رپورٹ جو پالمر رپورٹ کے نام سے ياد کي جاتي ہے پوري طرح جانبدارانہ ہے اور اس سے اقوام متحدہ کي ساکھ کو بري طرح نقصان پہنچے گا جبکہ اسرائيل اپنے اس طرح کے وحشيانہ اقدامات کو جاري رکھنے ميں مزيد گستاخ ہوجائے گا-
............
/169