ابنا: پاکستاني پوليس کا کہنا ہے کہ جمعرات کي رات ہونے والے اس حملے ميں بارہ پوليس اہلکاروں سميت پچيس افراد زخمي بھي ہوئے ہيں- عيني شاہدين کے مطابق بارود سے بھري ايک گاڑي درہ پيزو ميں واقع پوليس چيک پوسٹ کي جانب بڑھ رہي تھي جس پر پوليس اہلکاروں نے فائرنگ کردي-
پوليس کي فائرنگ سے گاڑي دھماکے کے ساتھ پھٹ گئي جسکے نتيجے ميں پوليس چيک پوسٹ اور اس سے ملحقہ رہائشي مکانات کو نقصان پہنچا ہے- دھماکے سے تباہ ہونے والي عمارتوں کے ملبے تلے دبے ممکنہ لوگوں کي تلاش کي جارہي ہے اور حکام نے ہلاکتوں ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا ہے- تاحال کسي گروہ نے اس حملے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے تاہم پوليس طالبان شدت پسندوں کو اس طرح کے حملوں کا ذمہ سمجھتي ہے-...........
/169