ابنا: خطیب جمعہ تہران آیت اللہ کاظم صدیقی نے علاقے میں اسلامی بیداری کے پھیلاؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قاہرہ میں صہیونی ریاست کے سفارت خانے کے سامنے ملت مصر کا مظاہرہ اور امریکہ و صہیونی ریاست کے خلاف نعرے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سامراج مخالف محاذ میں توسیع آ رہی ہے اور قومیں اسلام پسندی پر تاکید کر رہی ہیں۔
خطیب جمعہ تہران نے یوم القدس میں ایران اور دیگر ملکوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس سال یوم القدس کے موقع پر نئے محاذ کھلے ہیں اور مصر کے عوام نے ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی سرنگونی کے بعد پہلی مرتبہ یوم القدس کے جلوسوں میں شرکت کی ہے اور صہیونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔
آیت اللہ کاظم صدیقی نے ایران کےخلاف عائد پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ایران کے دشمنوں کو جنگ اور تفرقہ انگيز سازشوں کے سہارے بھی اہداف حاصل نہ ہوسکے اور اب پابندیاں بھی ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران قوم اس مرحلے کو بھی کامیابی سے سر کر لے گي۔
خطیب جمعہ تہران آیت اللہ صدیقی نے صومالیہ میں خشک سالی، قحط اور ہزاروں لوگوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ سومالیہ کے عوام کےلئے اپنی انسان دوستانہ امداد جاری رکھیں۔
..............
/169