1 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر ان چیف بريگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے کسی طرح کی حماقت کی تو انہیں دندان شکن جواب ملے گا۔

ابنا: بریگيڈیر فرزاد اسماعیلی نے نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نہایت طاقتور ہیں اور وہ دشمن کو اسلامی نظام کے خلاف کسی بھی اقدام کا موقع نہيں دیں گي۔ انہوں نے اسلامی قوموں کی فوجوں سے کہا کہ اپنی قوموں کی تحریک میں شامل ہوجائيں اور صبر و ضبط سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ادھر اسلامی جمہوریہ ایران میں شمال مشرقی سیکٹر کی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا سیکٹر ملک کا دفاع کرنے کےلئے مکمل طرح سے آمادہ ہے۔شمال مشرقی ایئر ڈیفنس سیکٹر کے کمانڈر ان چیف عبداللہ رشادی نے کہا کہ ایران کی ایئر ڈیفنس بالخصوص شمال مشرقی سیکٹر کے یونٹ ہر طرح کے ممکنہ حملے کے مقابل ملک کا دفاع کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میزائل اور راڈار سائٹیں دشمن کی نقل وحرکت کا نزدیک سے جائزہ لے رہی ہیں اور اگر دشمن نے حماقت کی تو شدید ترین جواب دیا جائے گا۔............. /169