ابنا: اطلاعات کے مطابق یمن کے ایک انقلابی رہنما عادل محمد نے کہا ہے کہ یمن کے انقلابی علی عبداللہ صالح کی حکومت کی برطرفی کے لۓ پرعزم ہیں اور وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ یمن کے اس انقلابی رہنما کا بیان ایسے وقت آیا ہے کہ جب یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح نے یمن کے سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اقتدار کی منتقلی سے متعلق خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز ماننے کو تیار ہے۔ علی عبداللہ صالح نے حکمران جماعت سے کہا ہے کہ وہ اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لۓ حکومت کے مخالفین اور خلیج فارس تعاون کونسل سے مذاکرات کرے۔
یمن کے مظاہرین نے علی عبداللہ صالح کے بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ علی عبداللہ صالح کی حکومت کی برطرفی تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور وہ علی عبداللہ صالح کو یمن واپس لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
.............
/169
30 اگست 2011 - 19:30
News ID: 262968
یمن کے انقلابیوں نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ علی عبداللہ صالح کی حکومت کی برطرفی تک اپنا احتجاج جاری رہے رکھیں گے۔