30 اگست 2011 - 19:30

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بھکر سٹی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعہ نوجوان مہدی شاہ کو شہید کر دیا ہے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بھکر سٹی میں اتوار کے روز کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے درندوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان مہدی شاہ کو شہید کر دیا ہے۔
علاقہ مکینوں اور شہید مہدی شاہ کے رشتہ داروں نے شیعت نیوز کے نمائندے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شہید مہدی شاہ کو چھ روز قبل بھکر سے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اغواء کر لیا تھا اور ان کو چھ دن تک تشدد اور ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کے بعدبالآخر انہیں شہید کردیا۔
واضح رہے کہ شہید مہدی شاہ کو 22 اگست کے روز راستے سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ اپنے کام سے فراغت کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشت گرد ٹولوں یعنی کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکت جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اشتہاری دہشت گرد ملک اسحاق کی جیل سے رہائی کے بعد اسٹرکچر کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ جنوبی پنجاب میں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام اور اہل سنت عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا یا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ طویل عرصے سے شیعہ اور سنی مسلمان ان کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور سینکڑوں شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

بشکریہ از شیعیت نیوز

تاہم لیکن حکومت نہ صرف ان پر ہاتھ نہیں ڈال رہی بلکہ حکومت پنجاب نے ان ٹولوں کے اشتہاری سرغنوں کو رہا کرکے ان میں نئی جان ڈال دی ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف اس حوالے سے اصل مجرم ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے دہشت گردوں کو خصوصی رعایتیں دی ہیں اور بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اب جبکہ جنوبی پنجاب شمالی پنجاب سے الگ ہوکر نیا صوبہ بن رہا ہے اس علاقے کو پہلے سے ہی دہشت گردوں کے سپرد کیا جائے تا کہ نیا صوبہ کبھی بھی امن و استحکام کا منہ نہ دیکھ سکے اور اس حوالے سے بعض ایجنسیاں اور بعض ایجنسیوں کے خاص عناصر بھی ـ صوبہ پنجاب کو ابتداء ہی میں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں ـ بھی حکومت پنجاب کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔