ابنا: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق ايوان صدر کے ذرائع نے بتايا ہے يہ اجلاس کل رات اسلام آباد ميں ہوگا جس ميں ذوالفقار مرزا کے کے بيان کے بعد پيدا ہونے والي سياسي صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا-
واضح رہے کہ سندھ کے وزير داخلہ ڈاکٹر ذولفقار مرزا نے اتوار کے روز اپني ايک پريس کانفرنس کے دوران ايم کيوايم ، حکومت برطانيہ اور امريکہ پر سينگين الزامات لگائے ہيں، انہوں نے ايک لساني سياسي جماعت کے سربراہ کے حوالے سے يہ بات بھي کہي ہے کہ امريکہ نے پاکستان توڑنے کا فيصلہ کرليا ہے-
کہا جارہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے پارٹي کے عہدے ، صوبائي کابينہ اور اسمبلي کي رکنيت سے بھي استعفے کا اعلان کرديا ہے-
پاکستان کي سپريم کورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے عائد کردہ الزامات کي تفيصلات طلب کرلي ہيں.
............
/169