25 اگست 2011 - 19:30

ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہےکہ ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں کےبارے میں مزید تحقیقات کی جائيں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ میں جنوبی ایشیا کے شعبے کی سربراہ میناکشی گانگلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اجتماعی قبروں کی دریافت سے اس بات کا ا مکان بڑھ گيا ہے کہ قبروں سے برآمد ہونےوالے افراد کا قتل عام کیا گیا تھا۔ انہوں نے نئي دھلی سے مطالبہ کیا ہےکہ اس سلسلےمیں تحقیقات کرے۔ اس سے قبل سری نگر میں ہزاروں افراد نے احتجاج مظاہرہ کرکے حکومت سے اجتماعی قبروں کے بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گيا تھا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس اور انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات کے مطابق کشیمر کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئيں ہیں جن سے دوہزار سات سو تیس لاشیں برآمد ہوئي ہیں۔
.............

/169