ابنا: نہرین نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں عوام کے خلاف آل خلیفہ کے شدید شکنجوں کا سلسلہ جاری ہے قیدخانے میں دردناک شکنجوں کی بنا پر ایک ڈاکٹر کو علاج کے لئےاردن منتقل کیا گیا ہے۔ آل خلیفہ حکومت نے کافی دباؤ کے بعد ڈاکٹر سعید المساہیجی کو علاج کے لئے اردن جانے کی اجازت دی ہے۔ ڈاکٹر المساہیجی کو سلمیانیہ اسپتال پر بحرینی سکیورٹی فورس نے حملے کے بعد گرفتار کیا تھا سلیمانیہ اسپتال کے درجنوں ڈاکٹروں اور نرسوں کوآل خلیفہ حکومت نےمخالفین کا علاج کرنے کے جرم میں دردناک شکنجے دیئے ہیں ۔ ادھر بحرین کی حزب مخالف نے عدلیہ کے وزير کے دھمکی آمیز خط پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط سے بحرینی عوام کو ان کی بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا اور بحرینی عوام کی فتح و کامیابی نزدیک ہے۔ ............./169
24 اگست 2011 - 19:30
News ID: 261859
ذرائع کے مطابق بحرین میں عوام کے خلاف آل خلیفہ کے شدید شکنجوں کا سلسلہ جاری ہے قیدخانے میں دردناک شکنجوں کی بنا پر ایک ڈاکٹر کو علاج کے لئےاردن منتقل کیا گیا ہے۔