23 اگست 2011 - 19:30

عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کےانقلابیوں نےباب العزیزيہ اور قذافی کے محل پر لیبیا کا نیا پرچم لہرادیا ہے۔

ابنا: الجزيرہ نے اپری تازہ ترین خبر میں کہا ہے کہ لیبیا کےانقلابیوں نےباب العزیزيہ اور قذافی کے محل پر لیبیا کا نیا پرچم لہرادیا ہے۔ انقلابیوں کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ باب العزیزيہ 90 فیصد صاف کردیا ہے اور 10 فیصد میں کارروائی جاری ہے۔ انقلابی کمانڈر کے مطابق ہم نے باب العزیزیہ پر چار طرف سے حملہ کیا ہے اور باب العزیزیہ کی دفاعی لائن کو درہم و برہم کرکے باب العزیزیہ میں داخل ہوگئے ذرائع کے مطابق انقلابی گھر گھر قذافی کو تلاش کررہے ہیں اور قذافی طرابلس کے افقسےکہیں غائب ہوگئے ہیں۔ قذافی کا سرانجام بھی عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام جیسا ہی ہوگآ۔............. /169