ابنا: اس کاروان کے ساتھ آٹے کی 6ہزار بوریاں بھجوائی جا رہی ہیں جو وہاں مستحقین میں بلا تفریق مسلک و قومیت تقسیم کی جائیں گی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی نے بتایا ہے کہ پارا چنار میں محصور 7 لاکھ عوام کو ان دنوں شدید مشکلات کا سامنا ہے راستوں کی بندش کے سبب وہاں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہو چکی ہے اور جان بچانے والی ادویات کا فقدان ہے، مہنگائی عروج پر ہے اور روزگار کے مواقع ختم ہو چکے ہیں ، وہاں کے مکینوں کی آمدن کا انحصار زراعت ، باغات اور میوہ جات و سبزیوں کی اندروں ملک ترسیل پر تھا جو راستوں کی بندش کی وجہ سے ممکن نہیں ، اس صورت حال میں ان کے لیے رمضان المبارک کے روزے رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ، انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے قبل ازیں امدادی کاروان کے ساتھ 11 ٹرکوں میں بھجوائی جانے والی اشیائے خوردو نوش تین ہزار مستحق گھرانوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں اور امداد ملنے پر وہاں کے مکینوں کی جانب سے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ امدادی کاروان کا تیسرا مرحلہ عید الفطر کے فوراً بعد شروع ہوگا ، انہوں مخیر شخصیات سے اپیل کہ وہ زکواة، فطرہ اور صدقات کی مد میں امداد کریں تاکہ عید الفطر کے موقع پر پارا چنار کے مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے ۔............
/169