ابنا: مصر اور اسرائیل کی سرحد پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 مصری پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد مصر نےقاہرہ میں اسرائیل کے سفیر کو احضار کرنے کے ساتھ تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصری سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی حملے میں مصری پولیس اہل کاروں کی ہلاکت پراحتجاجا مصر نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔اسرائیل نے ایک کارروائی میں 4 مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مصر اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
............
/169