ابنا: برطانوی اخبار’ٹیلی گراف‘ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور افغانستان ایک ایسے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے جس کی رو سے ہزاروں امریکی فوجیوں کو 2024 ء تک افغانستان میں رہنے کی اجازت ہوگی۔ امریکی اخبار ’ہفنگٹن پوسٹ ‘ ، ’نیوز ویک‘ کی سائٹ ’ڈیلی بیسٹ‘ اور برطانوی اخبار’دی میل ‘نے بھی اس رپورٹ کو شا ئع کیا ہے، اس معاہدے کے تحت نہ صرف فوجی ٹرینرز کو افغان فوج اور پولیس کی تربیت کے لیے قیام کی اجازت ہو گی بلکہ امریکا کی اسپیشل فورسز اور اور فضائی طاقت بھی موجود رہے گی۔ اس معاہدے کے امکان پر افغانستان کے ہمسایہ ممالک سیخ تا پا ہے جن میں ایران واضح اور پاکستان جزوی اور نجی طور پر اس معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں افغانستان اور امریکہ اس سلسلے میں ایسے اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہے،امریکہ ہر صورت پاکستان ،ایران اور چین کے قریب اپنی موجودگی قائم رکھنا چاہتا ہے۔پاکستا ن اور ایران ایسے ممکنہ معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
............
/169