ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی ذرائع نے بتایا کہ لیبیا کا ڈکٹیٹر قذافی بیمار ہے اور ملک سے فرار کے لئے برطانیہ اور فرانس سے بات چیت کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مغربی ذرائع نے بتایا کہ معمر قذافی بیمار ہے اور اس نےایک نمائندہ ملک سے فرار کے لئے برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں سے بات چیت کے لئے بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قذافی نے اپنے دفتر کے انچارج بشیر صالح کو برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں سے بات چیت کے لئے تیونس کے ایک جزیرے اور مالی بھیجا ہے۔ مغربی ذرائع کے مطابق قذافی نے اپنا نمائندہ اس لئے بھیجا ہے تاکہ وہ لیبیا سے قذافی اور اس کے خاندان کے فرار کا جائزہ لے سکے کیونکہ قذافی بیمار ہے اور اسے ملک سے باہر فوری علاج کی ضرورت ہے۔لیبیا کی عبوری کونسل کے بہت سے ذمہ دار اور قاہرہ اور طرابلس میں مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ قذافی کو کوئی سخت عارضہ لاحق ہے اسی وجہ سے وہ پہلے کی طرح منظر عام پر نہیں آ سکتا بلکہ بات چیت کے لئے زیادہ تر ٹیلی فون کا ہی استعمال کرتا ہے۔
............
/169