15 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے انقلابیوں نے تیونس میں قذافی کے نمائندوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کی تردید کی ہے۔

ابنا: بن غازی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بن غازی میں لیبیا کی عبوری قومی کونسل کے نائب سربراہ عبدالحفیظ غوقہ نے کہا ہے کہ تیونس یا کسی بھی اور جگہ پر قذافی کی حکومت اور عبوری قومی کونسل کے نمائندوں کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات یا گفتگو نہیں ہوئي ہے۔
تیونس کے سکیورٹی اداروں کے قریبی ذرائع نے اس سے قبل کہا تھا کہ قذافی حکومت اور لیبیا کے انقلابیوں کے نمائندوں نے لیبیا اور تیونس کی سرحد کے قریب جربہ میں واقع ایک ہوٹل میں ملاقات کی ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی لیبیا کے امور میں اپنے خصوصی نمائندے عبدالالہ الخطیب کی ان مذاکرات میں شرکت کی تردید کی ہے۔
............

/169