15 اگست 2011 - 19:30

ثقافت و ہنر گروپ : كلكتہ شہر كے مضافات میں ڈیڑھ لاكھ فٹ كے رقبے پر چار كروڑ روپے كی لاگت سے یہ مسجد تعمير كی جائے گی ۔

ابنا: ہندوستان میں ايرانی قونصلیٹ نے كہا ہے كہ اس مسجد كی تعمير پر چار كروڑ روپے لاگت آئے گی ۔

اس رپورٹ كے مطابق مسجد كا نام " شہر مبارك مسجد " تجويز كيا گيا ہے اور اس كے آس پاس ثقافتی ۔ تعليمی مركز ، ہوٹل ، صحت و سلامتی كا مركز ، تجارتی مركز اور مغلیہ طرز تعمير پر ايك پارك بھی بنايا جائے گا ۔

قابل ذكر ہے كہ عصر حاضر میں دہلی كی جامع مسجد ہندوستانی مسلمانوں كی سب سے بری مسجد ہے ۔
.............

/169