ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں سرکاری فورسز نے پہلی مرتبہانقلابیوں کیخلاف اسکڈ میزائل استعمال کئےہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ قذافی کی حامی افواج نے ملک میں چھ ماہ سے جاری خانہ جنگی کے دوران پہلی بار باغیوں پر حملے کے لیے اسکڈ میزائل استعمال کیا ہے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق یہ میزائل ساحلی شہر سیرت سے بریقہ داغا گیا تھا جو انقلابیوں کے قبضہ میں ہے ۔امریکی حکام کے مطابق امریکی فورسز نے اسکڈ میزائل کا سراغ لگایا اور یہ بندرگاہ بریقہ سے اسّی کلومیٹر دور صحرا میں جا کر گرا۔ قذافی کی حامی فوج اور انقلابیوں کے درمیان بریقہ پر مکمل دسترس حاصل کرنے کے لیے لڑائی جاری ہے۔
............
/169